بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بھی پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ۔
گوتم گمبھیر نے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کے ساتھ آن لائن پروگرام میں بیٹر بابر اعظم کی تعریف کی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر کو لیگ کرکٹ میں کپتانی کی کوئی ضرورت نہیں ہے،سٹار بیٹسمین کو کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
بھارتی کرکٹ ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو پی ایس ایل جیت کر کچھ نہیں ملے گا،اس کے پاس اتنی کوالٹی ہے کہ وہ پاکستان کے ایسے بیٹسمین بن سکتے ہیں جو آج تک پیدا نہیں ہوا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ لیگ کرکٹ میں کپتانی کی وجہ سے بلا وجہ تناؤ آ جاتا ہے،بابر اعظم بہت زیادہ ٹیلنٹڈ ہیں ۔