انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ کر دی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم رینکنگ میں 6 درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے نویں نمبر پر چلے گئے ۔
محمد رضوان کی رینکنگ میں 7 درجے بہتری آئی ہے، عثمان خواجہ اور محمد رضوان کے یکساں پوائنٹ کے ساتھ دسویں اور 11 ویں نمبر پر ۔
محمد رضوان ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، یہ ان کے کیریئر کی بہترین رینکنگ ہے۔
سعود شکیل کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے وہ 14 ویں سے 13 ویں نمبر آ گئے۔