اتوار, مئی 25, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketاحمد شہزاد نے چمپئنز کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا

احمد شہزاد نے چمپئنز کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹر احمد شہزاد چیمپئنز کپ کھیلنے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں احمد شہزاد نے کہا کہ میں نے چیمپئنز کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جھوٹے وعدے، پسند ناپسند اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں سے ناانصافی ناقابل قبول ہے۔

اوپننگ بیٹر نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مینٹورز پر 50 لاکھ روپے خرچ کر رہا ہے جو کچھ نہیں کرتے، بورڈ کرکٹ کو تنزلی کا شکار بنانے والے کھلاڑی منتخب کرتا ہے۔

احمد شہزاد نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کی طرح بہت سے نوجوان ہیں جن کو سپورٹ چاہیے، میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سسٹم کو سپورٹ نہیں کرسکتا، جہاں میرٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کےسسٹم سے ہی خود کو الگ کرتا ہوں، میں چیمپئنز کپ نہیں کھیلوں گا۔

احمد شہزاد نے کہا کہ اس وقت ارشد ندیم پاکستان کا سب سے بڑا اسٹار ہے، ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ، بس سہولیات کی فراہمی نہیں ہے ،

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات