بنگلا دیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے کر سیریز میں 0-2 وائٹ واش کر دیا ،
پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریخ میں دوسری مرتبہ اپنی سر زمین پر حریف کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا ۔
انگلینڈ نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے ہوم گراؤنڈ پر اس کو وائٹ واش کیا تھا۔
پاکستان ٹیم دو مرتبہ نیوٹرل وینیو پر بھی اپنی ہوم سیریز ہار چکی، 2002ء میں آسٹریلیا نے سری لنکا اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز میں پاکستان کو شکست دی تھی اور 2017ء میں سری لنکا نے پاکستان کو 0-2 سے یو اے ای میں ہرایا تھا۔
یہ پاکستان ٹیم کی مجموعی طور پر 17 ویں سیریز میں وائٹ واش شکست ہے، 13 سیریز پاکستان حریف کے ہوم گراؤنڈ پر ہارا ہے، جن میں سے 7 سیریز وائٹ واش کا سامنا اسے آسٹریلوی سر زمین پر بھی کرنا پڑا۔