اتوار, جولائی 27, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketافتخار احمد ریڈ بال کرکٹ میں واپس آنے کے لیے کوشاں

افتخار احمد ریڈ بال کرکٹ میں واپس آنے کے لیے کوشاں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور آف اسپن بولر افتخار احمد ریڈ بال کرکٹ میں واپس آنے کے خواہشمند ،

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ جب آپ اچھا پرفارم کرتے ہیں تو بہتر مواقع بھی ملتے ہیں۔ ریڈ بال کی تیاری کر رہا ہوں، صرف ایک اننگز میں موقع ملا۔

افتخار احمد کہا کہ کوشش ہے کہ دوبارہ ریڈ بال کرکٹ میں آجاؤں۔

ملک کا نام خراب کرنے والوں کے ساتھ نہیں ہوں ، افتخار احمد

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ مڈل آرڈر کا نہیں بلکہ ٹیل اینڈر کا بیٹر ہوں، دنیا میں مڈل آرڈر بیٹر چوتھے یا پانچویں نمبر پر کھیلتے ہیں۔

افتخار احمد نے یہ بھی کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں چوتھے نمبر پر پرفارم کیا ہے، چاہتا ہوں کہ جس نمبر پر پرفارم کیا اُسی پر قومی ٹیم میں بھی کھیلوں۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ہمیشہ مصباح الحق کو فالو کرتا ہوں۔

اپنی کھیل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں صورت حال کو دیکھ کر کھیلنا پڑتا ہے، جہاں پاور ہٹنگ کی ضرورت پڑی وہاں پاورہٹنگ کروں گا۔

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات