پیر, دسمبر 23, 2024
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketپاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی کے بجائے اب ملتان میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 سے 28 اکتوبر تک ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تین ٹیسٹ میچز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔

دوسرا ٹیسٹ جو اصل میں کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 15 سے 19 اکتوبر تک پلان کیا گیا تھا اب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بقیہ دو ٹیسٹ اصل پروگرام کے مطابق کھیلے جائیں گے یعنی پہلا ٹیسٹ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک ہوگا اور تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 24 سے 28 اکتوبرتک کھیلا جائے گا۔

دوسرے ٹیسٹ کو کراچی سے ملتان منتقل کر نے کی وجہ اگلے سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بڑے پیمانے پر کام جاری ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی کھیلے جائی گی ۔
پی سی بی انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کے پاکستان دوبارہ آنے پر پرجوش ہے۔

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات