ہوم Cricket پاکستان ویمن ٹیم کو دوسرے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

پاکستان ویمن ٹیم کو دوسرے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

0
پاکستان ویمن ٹیم کو دوسرے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کو اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں بنگلا دیش نے 23 رنز سے ہرادیا۔

میچ کے دوران بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز اسکور کیے۔

جواب میں قومی ویمن ٹیم 18.4 اوورز میں 117 رنز ہی بنا سکی،

ہماری پوری کوشش ہوگی ورلڈ کپ میں اچھا کھیل کر جیتیں: نشرح سندھو

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے3 اوورز میں 15 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان کو اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں