آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کا پریکٹس
کھلاڑیوں نے آئی سی سی اکیڈمی اوول گراؤنڈ 2 پر پریکٹس کی
آج پریکٹس سیشن میں ارم جاوید۔ اومیمہ سہیل۔سیدہ عروب شاہ۔ صدف شمس۔ تسمیہ رباب۔نجیہہ علوی نے حصہ لیا
پریکٹس سیشن ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں ہوا
پاکستانی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کو اسٹنٹ و فاسٹ باولنگ کوچ جیند خان ۔ سپن باولنگ کوچ عبدالرحمن اور فیلڈنگ کوچ حنیف ملک نے پریکٹس کرائی
پاکستانی ٹیم گروپ اے کا تیسرا اور اہم میچ 11 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی