پیر, دسمبر 23, 2024
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketسابق کپتان اظہر علی کو پی سی بی میں ایک اور اہم...

سابق کپتان اظہر علی کو پی سی بی میں ایک اور اہم کردار مل گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اظہر علی کو بورڈ کے یوتھ ڈیولپمنٹ کے شعبے کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق کپتان اظہر علی اس وقت قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر کام کر رہے ہیں،ان کی تقرری ریکروٹمنٹ کے عمل کے مطابق کی گئی ہے ۔

اظہر علی کا کہنا ہے میں اس اہم کردار کو نبھانے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور ُپرجوش ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کلب اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے بعد یہ سمجھتا ہوں کہ مستقبل کے اسٹارز کی تشکیل میں گراس روٹ کی ترقی کا اہم کردار ہے، اس شعبے میں پہلے ہی اہم پیش رفت ہوئی ہے اور میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے نوجوانوں کے ترقیاتی پروگرام کو مزید آگے بڑھانے کے لیے کام کرنے کا منتظر ہوں۔
اظہر علی نے 2002ء میں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے اپنے سفر کا آغاز کیا جس کے بعد وہ سینئر ٹیم میں شامل ہوئے۔
سابق کپتان اظہر علی نے 2010ء سے 2022ء کے درمیان 97 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات