اکستان رگبی یونین کی سالانہ جنرل کونسل میٹنگ لاہور میں ہوئی۔ میٹنگ میں پاکستان رگبی یونین کے صدر چودھری عارف سعید، چیئرمین فوزی خواجہ، خزانچی محمد ہارون، ایشیا رگبی کے نائب صدر رضوان ملک، پنجاب رگبی کے صدر محسن اقبال، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرویمن ونگ شیریں حنا، کے پی کے سے محمد عمیر، جنرل مینجر پاکستان رگبی یونین سید معظم علی شاہ، پاکستان رگبی یونین کے ٹریننگ ہیڈ شکیل احمد ملک، اکاؤنٹس ہیڈ محمد عاصم اور بذریعہ انٹرنیٹ زوم پر سیکرٹری پاکستان رگبی یونین سلمان مظفر شیخ، بلوچستان سے سردار خان، جنوبی پنجاب کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر مزمل خان وزیری، سندھ سے خرم خواجہ، اسلام آباد سے بلال بٹ موجود تھے۔ سالانہ جنرل کونسل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے صدر چودھری عارف سعید نے کہا کہ پاکستان رگبی یونین کے 2024ء میں انٹرنیشنل اور لوکل ایونٹس شاندار طریقے سے منعقد کرائے۔ ٹیم نے نیپال سیونز میں شرکت کی، ویمن اور مینز سیونز چیمپئن شپ منعقد ہوئی۔ اس کے علاوہ 15 میں سروس لیگ مکمل ہوئی جو اس سال بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ رگبی اور ایشیا رگبی پاکستان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ اس موقع پر ایشیا رگبی کے نمائندے انتولی نے بھی بذریعہ زوم میٹنگ میں شریک تھے۔ ہاؤس نے پچھلی اے جی ایم کے منٹس کی منظوری کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹس کی بھی منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان رگبی یونین انڈر 19، انڈر 18 اور خواتین پر بھرپور کام کر رہی ہے۔ عارف سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان رگبی یونین کے شمار ان فیڈریشنز میں ہوتا ہے جو اپنی میٹنگ اور آن گراؤنڈ سرگرمیاں مکمل کرتی ہیں۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب، کے پی کے میں پاکستان رگبی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ایونٹس کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، سیکرٹری سلمان مظفرنے پچھلے سال کے سپانسرز اور ایونٹس سے متعلق مکمل بریفنگ دی۔ سیکرٹری کا کہنا تھا کہ 2025ء میں خواتین کی نمائندگی زیادہ ہوگی اور ان کے ایونٹس بھی منعقد کیے جائیں گے