اتوار, جولائی 27, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricket2025 چمپئن شپ ڈیزرٹ کیملز فورٹ عباس نے جیت لی

2025 چمپئن شپ ڈیزرٹ کیملز فورٹ عباس نے جیت لی

پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام دسویں سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی چیمپئن شپ 2025ء ڈیزرٹ کیملز فورٹ عباس نے جیت لی۔ پاکستان رگبی یونین کے سالانہ پریمیئر رگبی ایونٹ میں گزشتہ روز ڈیزرٹ کیملز فورٹ عباس اور لاہور رگبی فٹ بال کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ میچ کے مہمان خصوصی سروس ٹائرز کے ڈائریکٹر اور پاکستان رگبی یونین کے صدر چودھری عارف سعید تھے۔ لاہور رگبی فٹ بال کلب کی ٹیم نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری لمحات میں ڈیزرٹ کیملز فورٹ عباس کی ٹیم کو 37-34 سے ہرا دیا۔ مگر ڈیزرٹ کیملز کی ٹیم اس لیگ میں چار میں سے تین میچ جیت کر ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بن گئی۔ دوسری اور تیسری پوزیشن کیلئے لاہور ہاکس اور لاہور رگبی فٹ بال کلب کی ٹیموں کے درمیان ایک میچ فیصلہ کرے گا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر لاہور رگبی کلب کی ٹیم کو 24-10 سے برتری حاصل تھی مگر دوسرے ہاف میں ڈیزرٹ کیملز کی ٹیم نے زبردست کھیل پیش کیا مگر وہ میچ 37-34 سے ہار گئے۔لاہور کی طرف سے پہلے ہاف میں وسیم نے دو ٹرائیز، علی شاہد اور سفیان نے ایک ایک ٹرائی سکور کی جبکہ ڈیزرٹ کیملز کی طرف سے علی اور ارسلان نے ایک ایک ٹرائی سکور کی دوسرے ہاف میں لاہور کی طرف سے خالد نے دو ٹرائیز جبکہ ڈیزرٹ کی طرف سے قیوم، محسن اور ثقلین نے ایک ایک ٹرائی سکور کی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر چودھری عارف سعید جو پاکستان رگبی کے بھی صدر ہیں کا کہنا تھا کہ پاکستان رگبی میں 15 سائیڈ لیول پر آپ ٹیلنٹ دیکھیں ایک چوتھے سے شہر کی ٹیم پریمیئر لیگ کی چیمپئن بن گئی ہے۔ انہوں نے ای سی ممبر اور ٹیم کو چلانے والے مزمل وزیری کو ان کی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد بھی دی۔ عارف سعید کا کہنا تھا کہ ہر سال اس پریمیئر لیگ میں جیتنے کیلئے ٹیمیں بہت محنت کرتی ہیں۔ اس سال ڈیزرٹ کیملز کی ٹیم نے بڑی رگبی ٹیموں کو ہرا کر ایونٹ جیتا ہے جو ان کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سیکرٹری پاکستان رگبی یونین سلمان مظفر شیخ نے بھی ڈیزرٹ کیملز ٹیم کو مبارکباد دی۔ اس بات کا واضح ر ہے کہ پاکستان رگبی جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ مقبول کھیل ہے جس میں خواتین اور مردوں کے بے شمار کلب اور ٹیمیں رگبی کھیلتی ہیں

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات