اتوار, جولائی 27, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیم سن نے کہا...

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیم سن نے کہا کہ پاکستان میں آنا اچھا لگا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان , بیٹر کین ولیم سن نے کہا ہے کہ پاکستان میں آنا بہت اچھا لگا اور 2 بڑے میچ بھی مل گئے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روز ہ میچ میں نیوزی لینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے کین ولیم سن نے پریس کانفرنس کی۔

کین ولیم سن نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف جیت کے بعد اب ہمیں کچھ دن وقفہ ملے گا اور ہم سہ فریقی سیریز کے فائنل کےلیے فریش ہوں گے۔

کین ولیم سن نے مزید کہا کہ پاکستان میں آنا اچھا لگا اور دو اچھے میچز ملے، پچ اتنی آسان نہیں تھی، سہ ملکی سیریز میں کھیلنا اچھا ہے۔

کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑیوں نے بڑی محنت کی، اچھا کھیلے، ہماری پارٹنرشپ شاندار رہی اور ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے بیٹر نے یہ بھی کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں مقابلہ بہت سخت ہوتا ہے، مسلسل دو کامیابیوں سے اعتماد ملتا ہے، بیٹرز اچھا کھیلے، اب فائنل کے لیے تیار ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، وہ ردھم میں واپس آئیں گے، راچن رویندرا بہتری کی جانب گامزن ہے، دیکھتے ہیں وہ کتنی تیزی سے ریکور کرتے ہیں

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات