اتوار, مئی 25, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketفخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے

فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ فخر زمان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔

پی سی بی نے کہا کہ فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے۔

فخر زمان کو سینے کی طرف کھنچاؤ کی شکایت

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے، متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان کی جگہ متبادل اوپنر کے لیے مخلتف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

فخر زمان کی جگہ امام الحق کو شامل کر لیا گیا ہے ، انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ میں 98 رنز بنائے تھے۔

آئی سی سی کچھ دیر میں باقاعدہ اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث انہیں گراؤنڈ چھوڑ کر جانا پڑا تھا۔

فخر زمان فیلڈ پر واپس آئے لیکن پھر واپس چلے گئے تھے، وہ بیٹنگ کے دوران بھی تکلیف میں دکھائی دیے تھے۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو سینے کی طرف کھنچاؤ کی شکایت ہے

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات