پاکستان ٹیم میں جوائننگ سے قبل امام الحق نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی سنچری بنا لی،
امام الحق نے آج پریزیڈنٹ ٹرافی کے میچ میں 158 رنز کی اننگز کھیلی۔
پی سی بی نے امام الحق کو فخر زمان کی جگہ پاکستان ٹیم میں شامل کیا ہے۔ وہ جلد پاکستان ٹیم کو دبئی میں جوائن کرلیں گے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب انجری کے شکار فخر زمان ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ فخر دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے۔
واضح رہے کہ فخر کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے امام الحق پاکستان کی طرف سے 72 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 48.27 کی اوسط سے 20 نصف سنچریوں اور 9 سنچریوں کے ساتھ 3138 رنز بنا چکے ہیں