اتوار, مئی 25, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketانگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پہلے میچ کے لیے پر...

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پہلے میچ کے لیے پر جوش

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ہم پہلے میچ کے لیے بالکل تیار اور پرجوش ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انگلش کپتان نے کہا کہ یہاں ہمیں اچھی ٹریننگ کا موقع ملا، لاہور سے پہلے ابوظبی میں بھی ٹریننگ سیشن کیے۔

جوز بٹلر نے کہا کہ جیمی اسمتھ ٹیلنٹڈ پلیئر ہیں، وہ ذمے داری کے لیے تیار ہیں، کپتان نے کہا کہ وہ اپنی فارم سے مطمئن اور چیمپئینز ٹرافی کے لیے منتظر ہیں، یہاں کنڈیشنز مختلف ہوں گی۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ پی ایس ایل میں کئی کھلاڑی یہاں کھیل چکے ہیں، انہوں نے اپنے تجربے سے آگاہ کیا ہے، آسٹریلیا پرانا ملک ہے، ایک اچھا میچ ہو گا،

ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اپنے 3 فاسٹ بولرز کو مس کرے گا لیکن وہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آ کر بہت پُرجوش ہیں، یہ ایک اچھی پچ لگ رہی ہے، ٹرائی سیریز میں
یہاں اچھے رنز ہوئے تھے، پچ کو سامنے رکھ کر ہم نے اچھی پلاننگ کی ہے

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات