ہوم Cricket ئی سی سی سیفٹی اینڈ سیکورٹی منیجر نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز کو زبردست قرار دے دیا

ئی سی سی سیفٹی اینڈ سیکورٹی منیجر نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز کو زبردست قرار دے دیا

0
ئی سی سی سیفٹی اینڈ سیکورٹی منیجر نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز کو زبردست قرار دے دیا

(آئی سی سی) سیفٹی اینڈ سیکیورٹی منیجر ڈاکٹر ڈیومسکر نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کو زبردست اور شاندار قرار دے دیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی پولیس رینجرز اور آرمی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں سیکیورٹی اداروں نے بہت زیادہ تعاون کیا، ٹورنامنٹ کے شروعات سے پہلے ٹیموں کو پاکستان آنے پر تحفظات تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر کوئی شک نہیں کہ یہاں پروفیشنلزم بہت شاندار تھا، اس ٹورنامنٹ سے
پوری دنیا میں پاکستان، عوام اور سیکیورٹی اداروں کا مثبت پیغام گیا ،
ڈاکٹر ڈیومسکر نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ بڑا شاندار رہا ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں