ہوم Cricket پاکستانی کرکٹر بابر اعظم نے عمرہ کی سعادت حاصل کی

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم نے عمرہ کی سعادت حاصل کی

0
پاکستانی کرکٹر بابر اعظم نے عمرہ کی سعادت حاصل کی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ۔

بابر اعظم اپنے بھائی سفیر اعظم کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچے۔

بابر اعظم کے بھائی نے مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے مداح ان کو مبارک باد دے رہے ہیں اور ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
اس بات کا واضح رہے کہ بابر اعظم 15 مارچ کو واپس آکر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کریں گے۔
سابق کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں