جمعہ, مئی 23, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل...

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے ریکارڈ پرائز منی کا اعلان کر دیا گیا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے لارڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا,

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے 5.76 ملین ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے,
یہ انعامی رقم گزشتہ دو ایڈیشن کے مقابلے میں دگنا ہے۔

فاتح ٹیم کو 3.6 ملین ڈالرز ملیں گے,
گزشتہ ایڈیشنز میں 1.6 ملیں ڈالرز ملے تھے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 2.16 ملیں ڈالرز ملیں گے اور اس سے قبل 8 لاکھ ڈالرز ملے تھے,

تیسری پوزیشن پانے والی ٹیم بھارت کو 14 لاکھ 40 ہزارڈالرز، چوتھی پوزیشن کی ٹیم نیوزی لینڈ کو 12 لاکھ ڈالرز ملیں گے،

پانچویں نمبر پر انگلینڈ کو 9 لاکھ 60 ہزار ڈالرز، چھٹے نمبر پر سری لنکا کو 8 لاکھ 40 ہزار ڈالرز جبکہ ساتویں نمبر پر بنگلا دیش کو 7 لاکھ 20 ہزار اور 8ویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کو 6 لاکھ ڈالرز ملیں گے،

پاکستان ٹیم( آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر 9ویں نمبر پر رہی، پاکستان ٹیم کو 4 لاکھ 80 ہزار ڈالرز ملیں گے

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات