پاکستان بمقابل بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔سلمان علی آغا ٹی ٹونٹی سیریز کے کپتان ہوں گے ۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز 20 سے 24 جولائی تک ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی ۔
سیریز کے تمام میچز شیر بنگال نیشنل سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے ۔پاکستانی سکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا ،عباس آفریدی ،ابرار احمد ،احمد دانیال ،فہیم اشرف،فخر زمان ،صائم ایوب اور حسین طلعت شامل ہیں
دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث ،صاحبزادہ فرحان ،حسن نواز،خوشدل شاہ،سلمان مرزا ،صوفیان مقیم اور محمد نواز شامل ہیں ۔
پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔