لاہور (جہانزیب): ایشیاء کپ 2025 کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہو گئی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں آن لائن ٹکٹس دستیاب ہیں جنہیں شائقین آسانی سے خرید سکتے ہیں۔
پاک-بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت 1400 درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 7 ٹکٹس پر مشتمل پیکیج بھی دستیاب ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران شارجہ اور یو اے ای کے دیگر میدانوں میں کھیلے جانے والے میچز کے لیے بھی ٹکٹس آن لائن فروخت کے لیے جاری کر دیے گئے ہیں۔
ایشیا کپ 2025 کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق بڑے میچز میں پاکستان بمقابلہ بھارت اور دیگر سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ شائقین کرکٹ اب اپنی نشستیں بروقت بک کروا کر اس شاندار ایونٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔