منگل, اکتوبر 7, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketایشیاء کپ کے فائنل میں انڈیا نے پاکستان کو 5 وکٹ سے...

ایشیاء کپ کے فائنل میں انڈیا نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی ،

ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے فائنل میں پاکستان ٹیم پھر شکست سے دو چار ہوئی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 147 رنز کا ہدف دیا تھا جو اُس نے 2 گیندوں قبل ہی حاصل کر لیا۔

دبئی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تیسرے بار مدِمقابل ہیں، بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پہلی وکٹ پر 84 رنز کی شراکت بنانے والی پاکستانی ٹیم نے صرف 62 رنز کے اضافے پر تمام وکٹ گنوائیں۔

 

صاحبزادہ فرحان نے 57 ، فخر زمان نے 46 اور صائم ایوب نے 14 رنز کی اننگز کھیلی، باقی کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دے سکا۔

 

وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف فائنل میچ میں صفر رنز پر وکٹ دے بیٹھے۔

 

سلمان علی آغا 8، محمد نواز اور حارث رؤف 6، 6 جبکہ حسین طلعت صرف 1 رنز کے ساتھ پویلین لوٹے۔

 

بھارت کے کلدیپ یادیو نے 4، ورون چکرورتی، جسپریت بمرا اور اکثر پٹیل نے 2، 2 وکٹ حاصل کیں

بھارت کی صرف 20 رنز پر 3 بڑی وکٹ گر گئی تھیں، اس کے بعد تلک ورما نے 69 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور بھارت کو میچ کا فاتح بنا دیا۔

 

تلک ورما نے پہلے سنجو سیم سن کے ساتھ مل کر اسکور میں 57 رنز کا اضافہ کیا، سنجو 24 رنز بنا کر 77 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

تلک ورما نے 53 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی باری کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

 

فائنل میں حارث روف نے 3 اعشاریہ 4 اوور میں 50 رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کر سکے جبکہ ابرار احمد نے 4 اوور میں 29 اور شاہین آفریدی نے 4 اوور 20 رنز کے عوض ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گرین شرٹس کی طرف سے صائم ایوب نے 3 اوورز میں 16 رنز دیے جبکہ فہیم اشرف نے 4 اوورز میں 29 رنز کے عوض 3 وکٹ حاصل کیں۔

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات