اتوار, جولائی 27, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketجیتا ہوا میچ ہار گئے ۔۔۔ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین...

جیتا ہوا میچ ہار گئے ۔۔۔ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر جیت اپنے نام کر لی ۔ پاکستان کو ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری بدترین شکست ہوئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کو پہلے میچ میں ہی امریکا نے ہرا کر ورلڈ کپ کا ایک بہت بڑا اپ سیٹ کر دیا تھا ۔
بھارت کے ہاتھوں شکست کے باوجود پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو آل آؤٹ کیا ۔
اتوار کو نیویارک کے نساؤ سٹیڈیم میں میچ کیلئے ٹیمیں اور تماشائی پہنچے تو بارش شروع ہوگئی۔ میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔
پاکستان کے بولرز نے بھارتی بلے بازوں کو ٹکنے نہ دیا ، کیا ویرات کوہلی ، کیا روہت شرما ، کیا اکشر پٹیل ، پوری کی پوری ٹیم پاکستانی بلے بازوں کے سامنے لڑکھڑا گئی۔
بھارتی ٹیم مقررہ اوورز سے پہلے ہی 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ توقع کی جا رہی تھی کہ پاکستانی ٹیم آرام سے یہ ہدف حاصل کر لی گی مگر 120 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوور 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنا سکی۔
کھیل کے آغاز میں بھارت بلے بازوں نے بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنائے تو دوبارہ بارش شروع ہونے پر میچ روک دیا گیا اور کھلاڑی میدان سے باہر چلے گئے۔ بارش رکی اور ایک بار پھر میچ شروع ہوا تو ویرات کوہلی 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کے خلاف بھارت کی پہلی وکٹ 12 رنز اڑ گئی۔ بھارت کو دوسرا جھٹکا 19 رنز پر لگا جب بھارتی کپتان روہت شرما شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کے خلاف بھارت کی تیسری وکٹ 58 رنز پر گری جب اکشر پٹیل 20 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد بھارتی بلے بازوں کی لائین لگ گئی ایک کے بعد ایک بغیر کوئی بڑا سکور بنائے پویلین جاتا رہا ۔
پاکستان کے خلاف بھارت کی چوتھی وکٹ 89 رنز پر گری جب سوریا کمار یادیو 7 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی پانچویں وکٹ 95 رنز پر گری جب شیوام ڈوبے 3 رنز بناکر نسیم شاہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی چھٹی اور ساتویں وکٹ 96 رنز پر گری جب محمد عامر کی مسلسل 2 گیندوں پر دو بھارتی بلے باز آؤٹ ہوئے۔ ریشبھ پنٹ 42 اور رویندرا جاڑیجا صفر پر محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کےخلاف بھارت کی آٹھویں وکٹ 112 رنز پر گری ہاردک پانڈیا کو 7 رنز بنا پر حارث رؤف نے چلتا کیا ۔ بھارت کی نویں وکٹ بھی 112 رنز پرگر گئی، جسپریت بمرا صفر پر حارث رؤف کا نشانہ بنے ۔ بھارت کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ارشدیپ سنگھ تھے جو کہ 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 4 اوورز میں 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عامر نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 2 کھلاڑی آؤٹ کیے ۔ شاہین آفریدی نے 4 اوورز میں 29 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔ حارث رؤف نے 3 اوور میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عماد وسیم نے 3 اوورز میں بغیر وکٹ کے 17 رنز دیے۔ افتخار احمد نے ایک اوور کیا اور 7 رنز دیے۔ پاکستان کی بلے بازی کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 26 رنز پر گری جب کپتان بابراعظم 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 57 رنز پرگری، عثمان خان 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ تیسری وکٹ 73 رنز پرگری، فخر زمان 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 80 رنز پرگری جب بلے باز محمد رضوان 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی شاداب خان تھے جو 88 کے مجموعی اسکور پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بھارت کےخلاف پاکستان کی چھٹی وکٹ 102 رنز پرگری، افتخار احمد 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے ساتویں آؤٹ ہونے والےکھلاڑی عماد وسیم تھے جو کہ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔ ان کے علاوہ ہاردک پانڈیا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات