ہفتہ, مئی 23, 2026
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketبابر اعظم کی کپتانی گئی !!! بڑے آپریشن کا اعلان

بابر اعظم کی کپتانی گئی !!! بڑے آپریشن کا اعلان

کراچی ( فضیلہ خان سے) امریکا کے بعد انڈیا کے ہاتھوں بدترین شکست کی بنیاد پر قومی کرکٹ ٹیم میں بڑے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کپتان بابر اعظم سمیت کئی سینئر کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے ۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انڈیا کے ہاتھوں پاکستان نے جیتا ہوا میچ ہارا جس کے بعد عوامی ردعمل کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تھرتھلی مچ گئی ۔ چیئرمن پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹیم کے اندر سیاست کا اشارہ دیتے ہوئے بڑی سرجری کا اعلان کیا ہے ۔ محسن نقوی نے پاکستان کی شکست کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ ٹیم کے اندر کیا کیا چلتا رہا ، اس لئے اب چھوٹی موٹی سرجری نہیں بلکہ بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ٹیم میں موجود کھلاڑیوں اور خاص طور پر بیٹرز کو فارغ کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے ہوئے ٹیلینٹ کو موقع دیا جائے ۔ واضح رہے کہ ہمیشہ ٹیم کی شکست کے بعد یہی سوال اٹھایا جاتا رہا کہ جو لڑکے پرفارم نہیں کر رہے سینئر ہونے کی وجہ سے ہر بار صرف انہیں ہی کیوں موقع دیا جاتا ہے ۔ محسن نقوی نے کہا کہ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔ بیٹنگ لائن کی بدترین پرفارمنس کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں چیئرمن پی سی بی نے کہا کہ پہلے لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پرفارم نہ کرنے والے بلے بازوں کو فارغ کرنے کا واضح عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ قوم جلد بڑی سرجری ہوتی ہوئے دیکھے گی، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا واضح اشارہ دیا اور کہا کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا ہےکہ باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے، اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں۔ یہ بات کر کے محسن نقوی نے ٹیم کے اندر جاری گروہ بندی اور سینئر کھلاڑیوں کی ایک دوسرے کے خلاف لابنگ کی طرف اشارہ دیا اور کہا کہ قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی ۔ محسن نقوی کی اس بات سے سمجھا جا رہا ہے کہ چیئرمن پی سی بی کپتان بابر اعظم کو تبدیل کرنے سمیت تین میں بہت بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر چکے ہیں ۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات