اتوار, جولائی 27, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketقذافی سٹیڈیم کی آپ گریڈیشن کا کام دن رات جاری رکھنے کا...

قذافی سٹیڈیم کی آپ گریڈیشن کا کام دن رات جاری رکھنے کا حکم

لاہور ( ایونٹس اینڈ ہیپننگز ڈیسک) آئندہ سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن اور مرمت کا کا کام جاری ہے ۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ کا گزشتہ شب اچانک دورہ کیا اور سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی کا رات گئے کام بند ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کام 24 گھنٹے جاری رہنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پورا ہفتہ بغیر کسی چھٹی کے دن رات کام کر کے ہی اس بڑے پروجیکٹ کو وقت پر مکمل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے نیچے پائپ پھٹنے کے باعث جمع پانی کی جلد نکاسی یقینی بنائی جائے ۔چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کے لیے مزید وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے جاری کاموں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں اس موقعہ پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور جنرل مینجر انفراسٹرکچر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات