اتوار, جولائی 27, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketبابر اعظم اور دیگر پر بغاوت کے مقدمہ کی درخواست

بابر اعظم اور دیگر پر بغاوت کے مقدمہ کی درخواست

لاہور ( ایونٹس اینڈ ہیپننگز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف بھارت کے ہاتھوں شکست کی بنیاد پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر جج نے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔ اپنی نوعیت کی انوکھی درخواست گوجرانوالا کی ایڈیشنل سیشن جج تمثال زیب نعیم کی عدالت میں دائر کی گئی ہے ۔ جس میں درخواست گذار نے آئی سی مینز ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں جیتا ہوا میچ ہارنے کی بنیاد پر عدالت سے قومی ٹیم پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے ۔ جیو نیوز کی ویب سائٹ پر شایع خبر کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کپتان بابر اعظم اور دیگر ٹیم اراکین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔ درخواست صرف کھلاڑیوں کی حد تک محدود نہیں بلکہ درخواست گذار نے مقدمے میں ٹیم مینیجر، کوچ اور چیف سلیکٹر کو بھی نامزد کرنے کی استدعا کی ہے ۔ اپنی نوعیت کی اس انوکھی درخواست پر عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ایس ایچ او تھانہ اروپ کو 21 جون تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکا میں جاری ہے جس میں پاکستان کو امریکا اور بھارت نے شکست دی تھی۔ بھارت نے پاکستان کو صرف 120 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا بھارت ٹیم مقررہ اوورز سے قبل ہی آل آوٹ ہو گئی تھی مگر پاکستانی ٹیم بلے باز اتنے کم ٹوٹل کا بھی تعاقب نہیں کر سکی اور مقررہ اوورز میں صرف 113 رنز ہی بنا سکے۔ قومی ٹیم سے بھارت نے ہارا ہوا میچ 6 رنز سے جیت کیا ۔ اس شکست پر پاکستانی ٹیم کے خلاف ملک بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا۔ شائقین نے پی سی بی کے چیئرمن سمیت پوری ٹیم کو فارغ کرنے کا مطالبہ تک کر دیا مگر ایسا ردعمل پہلی بار سامنے آیا ہے جس میں میچ میں شکست کی بنیاد پر کپتان بابر اعظم سمیت پوری ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی نہ صرف عدالت میں درخواست آئی ہے بلکہ عدالت نے پولیس سے رپورٹ تک طلب کر لی ہے ۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات