پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے ہی مرحلے میں باہر ہو گئی بدترین پرفارمنس کی وجہ سے قومی ٹیم کو سخت تنقید کا سامنا ہے
سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر عتیق الزمان نے کرکٹ سے ہٹ کر قومی ٹیم کی سرگرمیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے دور میں ایک کوچ اور ایک منیجر ہوتا تھا اور ایسے ہی ٹیم چلائی جاتی تھی اب آپ کے 17 لوگ آفیشلز ہیں اور 17 کھلاڑی ہیں سنا ہے کہ آپ نے 60 کمرے بک کرائے ہوئے تھے یہ ایک مذاق ہے آپ وہاں کرکٹ کھیلنے گئے تھے یا چھٹیاں منانے گئے تھے
ان کا کہنا ہے کہ بڑے ایونٹس میں فیملیز ساتھ نہیں ہونی چاہیں آپ زیادہ تر بیویوں کے ساتھ گھومتے ہیں جیسے آپ چھٹیوں پر آنے ہوں آپ فیملیز کو بڑے ٹورنامنٹس کے لئے کیوں اجازت دیتے ہیں بیگم جان نہیں چھوڑتی آپ نے عادت بنا دی ہے بیگم کو ساتھ رکھنے کی اور گھومنے کی سارا فوکس فیملیز…