ہفتہ, مئی 24, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketکسی کے پیسوں سے ٹیم کے ساتھ نہیں جاتے...

کسی کے پیسوں سے ٹیم کے ساتھ نہیں جاتے ۔ اہلیہ کوچ اظہر محمود

اان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور منجمنٹ کے اراکین کی فیملیز کے ساتھ ٹورز کرنے کے حوالے سے تنقید ہو رہی ہے
کہا جا رہا ہے کہ فیملیز ہمراہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں اور منجمنٹ کے اراکین کا کھیل پر فوکس نہیں رہتا جس کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے

اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بورڈ کے پیسے پر فیملیز انجوئے کرتی ہیں
اس حوالے سے کوچ اظہر محمود کی اہلیہ عیبا قریشی نے وضاحت کے لیے سوشل میڈیا کا سہارالیا ہے ۔۔ اس سے قبل عمر گل کی اہلیہ نے بھی سوشل میڈیا پر اس موضوع پر گفتگو کی ہے ۔
کوچ اظہر محمود کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس ادا کرنے والوں کا پیسہ نہیں ہوتا اور نہ ہی کسی اور کی یہ رقم ہوتی ہے تمام کھلاڑی ، کوچ اور منجمنٹ کے دیگر اراکین اپنی فیملیز کے ائیر ٹکٹ ہوٹل رومز ، ناشتے ویزوں کی فیس اور دیگر اخراجات کے پیسے دیتے ہیں ۔
سابق فاسٹ بولر عمر گل کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ بورڈ کے اخراجات پر کھلاڑیوں کی فیملیز سفر نہیں کرتیں ۔ ہر کھلاڑی کو اپنی بیوی اور بچوں کے ویزوں اور ٹکٹوں کے پیسے دینا ہوتے ہیں ۔ حتی کہ بچوں کے لیے کمرے میں لگائے جانے والے میٹریس کے پیسے بھی کھلاڑی ادا کرتے ہیں ۔ صرف روم استعمال ہوتا ہے ۔۔ اضافی اخراجات کھلاڑی ہی ادا کرتے ہیں

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات