بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم بھی اگست میں پاکستان آئے گی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دو چار روزہ میچز کا ڈارون میں بھی انعقاد کرنا ہے جوکہ پاکستان شاہینز کے خلاف کھیلے جائیں گے اور اس کےبعد بنگلہ دیش اے ٹیم پاکستان آ جائے گی یہ دورہ اگست میں ہو گا سیریز میں دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں
یاد رہے اگست میں ہی بنگلہ دیش ٹیم نے بھی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے یہ ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہیں میچز ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے