ساوتھ افریقہ نے پہلی مرتبہ سیمی فائنل کھیلنے والی افغانستان ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے جگہ بنا لی ہے ۔ ساتھ افریقہ کی ٹیم پہلی مرتبہ فائنل کھیل رہی ہے ۔ وہ اب تک کسی بھی فارمیٹ میں آئی سی سی ایونٹ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکی
افغانستان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اسے مہنگا پڑا کنڈیشنز نے ساوتھ افریقہ کے باولرز کی مدد کی اور وہ کھیل پر چھائے رہے افغانستان کے دس کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی نہ پہنچ سکے اور پوری ٹیم 12 ویں اوور میں ہی 56 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور ساوتھ افریقہ کو 57 رنز کا ہدف ملا جو اس نے با آسانی ایک وکٹ پر حاصل کیا یہ کسی بھی ٹیم کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کم سے کم ٹوٹل ہے
عظمت اللہ 10 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ، تین کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹے ۔ ساوتھ افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن اور تبریز شمسی نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
اینرخ نورکیا اور کگیسو ربادا کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں
ساوتھ افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک پانچ رنز بنا کر آوٹ ہو ئے ۔۔ اور یہ گرنے والی واحد وکٹ تھی ۔ریزا ہینڈرکس 29 اور ایڈن مارکرم 23 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے
ساوتھ افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 60 رنز بنائے
مارکو ینسن پلئیر آف دی میچ قرار پائے


