ہفتہ, مئی 24, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketکپتان بابر اعظم کی لاہور کے سخت گرم موسم میں بھرپور ٹریننگ

کپتان بابر اعظم کی لاہور کے سخت گرم موسم میں بھرپور ٹریننگ

کپتان بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد تنقید کی زد میں ہیں لیکن کپتان بابر اعظم کا سارا فوکس ان دنوں فزیکل فٹنس پر ہے
بابر اعظم تین روز پہلے امریکہ سے وطن واپس آئے اور ایک روز آرام کرنے کے بعد انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں فزیکل فٹنس کے لیے ٹریننگ شروع کر دی

بابر اعظم مسلسل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سہہ پہر کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ کر رہے ہیں ۔ لاہور کا سخت گرم موسم ان کی راہ رکاوٹ نہیں بنا
بابر اعظم جلد نیٹ پر بیٹنگ پریکٹس بھی شروع کریں گے
کپتان بابر اعظم بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہیں ٹیسٹ سیریز اگست کے تیسرے ہفتے میں شروع ہو گی ۔۔ اس کے لیے بابر اعظم خود کو مکمل فٹ رکھنا چاہتے ہیں
بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل بابر اعظم گلوبل ٹی ٹونٹی کینیدا میں شرکت کریں گے

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات