ساوتھ افریقہ کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا سیمی فائنل افغانستان کے خلاف ٹرینیڈاڈ میں کھیلا اور اسے شکست دی
ایونٹ کا فائنل بارباڈوس میں ہفتے کو شیڈولڈ ہے جو کہ ساوتھ افریقہ اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا
ساوتھ افریقہ نے ٹرینیڈاڈ سے بارباڈوس جانا تھا لیکن ساوتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور ان کی فیملیز ائیرپورٹ پر پھنس گئیں میچ آفیشلز کو بھی ائیرپورٹ پر خواری کا سامنا کرنا پڑا
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران پہلی مرتبہ کسی ٹیم کو لاجسٹک مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اس سے قبل بھی ایسے مسائل سر اٹھاتے رہے ہیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق بارباڈوس ائیرپورٹ تیکنیکی مسائل کے باعث بند تھا جس کی وجہ سے ٹرینیڈاڈ سے پرواز بارباڈوس نہ جا سکی
جہاز رن وے پر تھا جب بارباڈوس ائیرپورٹ کے بند ہونے کی اطلاع پائلٹ کو دی گئی
بارباڈوس کے لیے پرواز چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی
پرواز پر آئی سی سی میچ آفیشلز بھی سوار تھے