قومی کرکٹرز کے لیے فٹنس ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے فٹنس ٹیسٹ کا اطلاق ڈومیسٹک کرکٹ سے کیا جا رہا ہے ، پی سی بی نے فٹنس ٹیسٹ کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے جولائی کے دوسرے ہفتے میں فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ شروع ہو گا ۔ پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ اور ریجنل کی سطح پر فٹنس ٹیسٹ ہوں گے ۔۔ اس میں یویو ٹیسٹ کو اہمیت دی جائے گی ٹیسٹ پاس کرنے والے کرکٹرز ہی اپنی اپنی ٹیموں میں جگہ بنا سکیں گے ۔ اس کے علاوہ ڈومیسٹک کنٹریکٹس کے لیے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہو گا
دوسرے مرحلے میں ٹیسٹ کرکٹرز اور انٹر نیشنل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے