پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اپنی رپورٹ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دی ہے
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص کار کردگی کے بعد ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی رپورٹ خاصی اہمیت اختیار کر رگئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گیری کرسٹن کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں گے
اس سے قبل سنئیر مینجر وہاب ریاض بھی اپنی رپورٹ جمع کرا چکے ہیں
گیری کرسٹن نے تفصیلی رپورٹ چئیرمین محسن نقوی کو بھجوائی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات بتائی ہیں
گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور کھیل سے آگاہی کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں
انہوں نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن پر بھی بات کی ہے اور لکھا ہے کہ کھلاڑی متحد نہیں تھے ۔ ٹیم ورک کا فقدان نظر آیا اور جیت کے جزبے کی کمی تھی
گیری کرسٹن نے بہتری کے لیے تجاویز بھی دی ہیں