بھارت کے بڑے اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اپنے اداریہ میں لکھا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان جانا چاہیے۔
انڈین اخبار نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ بھارتی ٹیم کو فروری میں پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے سیاسی فیصلوں کی نظر کھیل اور کھلاڑی کو سزا دینا غیر منصفانہ ہے۔
آئی دی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں کھیلی جائے گی، ایونٹ میں یکم مارچ کو پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز لاہور میں کھیلے گی۔