اتوار, جولائی 27, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketمحسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کی...

محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے کی ہدایت

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت ,

چیمپئنز ٹرافی 2025ء سے قبل قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام رات گئے تک جاری ہے۔

محسن نقوی رات گئے پروجیکٹ پر جاری کام میں پیش رفت کا جائزہ لینے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
چیئرمین پی سی بی نے بیسمنٹ کی کھدائی کے کاموں کا معائنہ کیا اور کھدائی کے کام کو تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بارشوں کے پیش نظر کام کو ٹائم لائن کے اندر پورا کرنے کی پلاننگ کی جائے، اضافی لیبر اور مشینری لگا کر کام جلدی مکمل کیا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ 3 شفٹس میں کام جاری رکھا جائے، یہ ایک چیلنجنگ ٹاسک ہے اس لیے پوری ٹیم دن رات محنت کرے، ہم نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپ گریڈیشن کے کام کو ہر صورت مکمل کرنا ہے۔

اس موقع پر ایف ڈبلیو او کے حکّام نے چیئرمین پی سی بی کو قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پروجیکٹ پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات