پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام دسویں سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی چیمپئن شپ 2025ء میں ایک اہم میچ پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں کھیلا گیا جس میں ڈیزرٹ کیملز نے زبردست مقابلے کے بعد لاہور ہاکس رگبی کلب کی ٹیم کو 20-8 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رگبی یونین کے سب سے پریمیئر رگبی ایونٹ جس کا دسواں ایڈیشن لاہور میں جاری ہے میں اہم میچ دیکھنے کیلئے رگبی کے سابق کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر چیئرمین فوزی خواجہ، جنرل مینجر پی آر یو سید معظم علی شاہد، ٹریننگ ہیڈ شکیل احمد ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔سخت سردی میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست رگبی میچ کھیلا گیا۔ ڈیزرٹ کیملز فورٹ عباس سے لاہور ہاکس رگبی کلب کا مقابلہ کرنے آئے تھے اورانہوں نے شاندار کھیل پیش کرکے یہ میچ 20-8 سے جیتا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر لاہور ہاکس کی ٹیم کو 8-5 کی برتری حاصل تھی مگر دوسرے ہاف میں ڈیزرٹ کیملز کی ٹیم نے زبردست کم بیک کیا اور میچ جیت لیا۔ ڈیزرٹ کی طرف سے پہلے ہاف میں فہد نے ٹرائی سکور کی جبکہ لاہور ہاکس کی طرف سے پہلے ہاف میں احمد وسیم نے ٹرائی سکور کی جسے بلال نے کنورٹ کیا۔ دوسرے ہاف میں ڈیزرٹ کیملز کی طرف سے تین ٹرائیز سکور کی گئی جن میں منیر، حسن شاہ اور علی سکورر تھے۔ لاہورہاکس کی ٹیم دوسرے ہاف میں کوئی پوائنٹ نہ سکور کر سکی