پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے فہیم اشرف کو قومی اسکواڈ میں شامل کرنے کی وضاحت دے دی ،
میڈیا سے گفتگو میں عاقب جاوید نے کہا کہ فہیم اشرف کو اس لیے شامل کیا ہے کہ وہ پیس کے ساتھ بیٹنگ بھی کرتے ہیں۔
عاقب جاوید نے کہا کہ پلیئنگ الیون میں ایک ہی اسپنر کھیلتا ہے، انجری ہوتی ہے تو اسپنر کو تبدیل کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ ٹاپ 7 بیٹرز میں اسپنر کا آپشن ہوتا ہے، ابرار احمد کے ہوتے ہوئے ممکن نہیں کہ آپ دو اسپنرز کے ساتھ کھیلیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہی ٹیم فائنل رہے گی، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے 3 ملکی سیریز میں معاون ثابت ہوگی