اتوار, جولائی 27, 2025
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketپاکستان اور بنگلادیش کے درمیان آج ہونے والا میچ بارش کے باعث...

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان آج ہونے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا

چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے گروپ سٹیج میں ہونے والا پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ بارش کی نظر ہو گیا ۔

راولپنڈی میں موسلادھار بارش جاری ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور بنگلادیش کا میچ منسوخ کر دیا گیا۔

منسوخ ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے اس میچ میں کھیلنے والی دونوں ٹیمز کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے ۔

یاد رہے پاکستانی اور بنگلادیشی دونوں ٹیمز سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے باہر ہو چکی تھیں۔

راولپنڈی میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ رات بھی بارش ہوئی تھی۔
اس سے قبل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کیا جا چکا ہے ۔

میچ منسوخ ہونے کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی افریقا دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا

Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal
Hafiz Muhammad Bilal is a Lahore-based sports journalist. Mr. Bilal covers all cricket and other sports events actively. He is also an accredited journalist of the Pakistan Cricket Board
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات