میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرکٹر عمر اکمل نے کہا کہ ابھی ریسنٹلی مجھے ایک لیگ سے آفر ہوئی لیکن این او سی نہیں دیا گیا نہ ڈومیسٹک میں کھیلا رہے ہیں نہ پی ایس ایل میں جیسے ابھی نیشنل ٹی ٹونٹی ہو رہا ہے اس میں بھی میں نے اپنی اویلیبلٹی شو کی اس میں بھی نہیں کھلایا گیا۔
عمر اکمل نے کہا مجھے پاکستان ٹیم میں بھی نہیں کھلا رہے
ان کا مزید کہنا ہے مجھے ایک ٹورنامنٹ سے آفر تھی اور میں نے ٹورنامنٹ سٹارٹ کرنا تھا، اور مجھے این او سی نہیں دیا گیا ادھر ادھر کی باتوں میں الجایا گیا آئی سی سی کو ہم نے میل کی ہے آئی سی سی اگر ہمیں پروف کرے گی تو ہم تمہیں این او سی دیں گے
کرکٹر عمر اکمل نے کہا کہ میں اپنے فینز کو بس یہی بولوں گا کہ انہوں نے جتنا مجھے سپورٹ کیا ان کی بڑی مہربانی ہو گی ۔
ایک سوال کے جواب میں عمر اکمل نے کہا انہوں نے میری ساری کرکٹ ضائع کی ہے اب ہر جگہ سے کرکٹ بند کر رہے ہیں تو میرا گھر بار کیسے چلے گا ۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو کبھی بھی نہیں کہوں گا کہ وہ پاکستان کے لیے کھیلے کیونکہ جہاں اس کے والد کی عزت نہ ہو تو میں اس کو کیسے پاکستان کے لیے کھلا سکتا ہوں ،میں اس کو کہوں گا کسی اور کنٹری کے لیے کھیلیں جہاں اس کی عزت ہو جہاں کرکٹ کی عزت ہو