بیٹر عبداللہ شفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں کم بیک پر شکر ادا کرتا ہوں، باونس ہی وہاں پر مشکل پیدا کرتا ہے کوشش ہو گی کہ کنڈیشنز کے مطابق کھیلا جائے ،
کرکٹر عبداللہ شفیق نے کہا کہ سیٹ بیک آتے رہتے ہیں مجھ ہر بھی آیا کوشش ہو گئ کہ اس سیٹ بیک سے نکلوں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی بھی کھیلا ہوں کھیل پر فوکس کیا
،اب کوشش ہو گی کہ اچھا کھیلوں اس وقت کم بیک سیریز پر فوکس ہے ۔
عبداللہ شفیق نے کہا کہ نیوزی لینڈ سیریز کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہوں،
کوشش ہے کہ ایسی اننگز کھیلوں کہ ٹیم کو جتواوں ،نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز بہت مشکل ہوتی ہیں نوجوان کھلاڑی ہیں اچھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
بیٹر عبداللہ شفیق نے کہا کہ صائم ایوب اچھا کھیل رہےتھے ان کے لیے نیک خواہشات ہیں کہ جلد صحت یاب ہوں
میں خود پر اعتماد رکھنے کی کوشش کرتا ہوں میں تنقید کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرتا ہوں، کسی کھلاڑی کو ایک فارمیٹ کے مخصوص نہیں کر دینا چاہئے میں آل فارمیٹ کا پلئیر بننا چاہتا ہوں اور اس کے لیے کوشش کر رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں جو ہوا اس پر بات نہیں کرنا چاہتا ہوں اب کوشش یہی ہو گی کہ ڈاٹ بالز کم کھیلیں ،سیکھنے کاعمل جاری رہتا ہے کیمپ میں بھی زیادہ سے زیادہ سیکھوں گا