پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا میلا آج پھر سے سجنے کو تیار ،
پاک بھارت جنگ کے باعث معطل ہونے والی پی ایس ایل کی ٹائٹل جنگ 9 روز کے وقفے کے بعد آج پھر سے شروع ہوگی۔
راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز اور پشاور زلمی رات 8 بجے آمنے سامنے مدمقابل ہوں گے۔
پی ایس ایل کے دوبارہ شروع ہونے پر (پی سی بی)کی جانب سے افواجِ پاکستان کو دل اور جان سے خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
اس بات کا واضح رہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز 17 سے 25 مئی تک پاکستان کی ہوم گراؤنڈز پر ہی ہوں گے