جمعہ, مئی 29, 2026
Logictex IT Solutions
ہوم پیجCricketویمن ایشیا کپ : قومی ویمن کرکٹرز کے بڑے عزائم

ویمن ایشیا کپ : قومی ویمن کرکٹرز کے بڑے عزائم

لاہور( پی سی بی ) نیپال کے خلاف سنچری اوپننگ پارٹنرشپ کرنے والی گل فیروزہ اور منیبہ علی کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ میچز میں اسی کارکردگی کو دہرائیں گی ۔ نیپال کے خلاف گل فیروزہ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پہلی نصف سنچری اسکور کی اور پلیئر آف دی میچ رہیں۔گل فیروزہ کا کہنا ہے کہ پلان بالکل سادہ تھا کہ ہر گیند کو میرٹ پر کھیلنا ہے۔خراب گیندوں کا انتظار کریں گے اسی میں ہمیں کامیابی ہوئی کہ ہمیں رنز ملتے گئے۔ ہم نے اوور اٹیک نہیں کیا۔منیبہ علی نے کہا کہ پچھلے میچ میں ہم جلدی آؤٹ ہوگئے جس کا ہم سب کو دکھ تھا۔گل فیروزہ نے کہا کہ وکٹ اچھی تھی۔ ان بولرز کو پہلی بار کھیل رہی تھی لہذا انہیں پہلے دیکھنا تھا۔ کچھ بولرز ایسی تھیں جن کی پہلی ہی گیند پر باؤنڈری مل رہی تھی لہذا مثبت اور جارحانہ حکمت عملی سے بیٹنگ کی۔منیبہ علی نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا بیٹنگ کرکے۔گل فیروزہ نے زیادہ اٹیک کیے رکھا تھا پاور پلے میں۔ لہذا میں سپورٹ کررہی تھی۔ گل فیروزہ کے ساتھ بیٹنگ کرکے بہت انجوائے کیا۔ نو وکٹوں سے یہ جیت ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ یہ مثبت بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے خلاف میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے ہمیں وہ اچھے مارجن سے جیتنا ہے کیونکہ رن ریٹ پر بات آسکتی ہے ۔کوچز جو بھی پلان دیں گے اس پر عمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وکٹ اور بولرز میرے لیے اس میچ میں نئی تھیں لیکن مجھے مشکل نہیں ہوئی۔ میری کوشش تھی کہ ہر گیند کو اسی کے لحاظ سے کھیلوں۔ مجھے کور ڈرائیوز اور سوئپ کھیلنے میں مزا آیا ۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Logictex IT Solutions

الأكثر شهرة

احدث التعليقات