بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی( 2025)جیت کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ،نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر بھارت تیسری مرتبہ ٹرافی کا حقدار ٹھہرا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف دیا، جسے بھارت نے 49 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، روہت شرما کی بیٹنگ پرفامنس چمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے کافی مددگار ثابت ہوئی،جبکہ دوسری طرف ویرات کوہلی ایک رنز بنانے میں ہی کامیاب ہو سکے، اور اس بات کا واضح رہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم اس پورے ٹورنامنٹ میں ایک میچ بھی کسی دوسری مخالف ٹیم سےنہ ہار سکی، واضح رہے کہ انڈین ٹیم ایک وینیو پر کھیلنے سے کنڈیشنز کو مکمل طور پر سمجھ چکی تھی،جس کا فائدہ آج انہیں فائنل میچ میں بھی ہوا